مادام تساؤ اپنی 23 ویں شاخ نئی دہلی میں کھولیں گی

اتوار 15 جنوری 2017 13:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) برطانیہ میں موجود مومی مجسموں کا عجائب گھر’’ مادام تسائو‘‘ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں اپنی 23ویں شاخ کھولنے جارہا ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر گزشتہ روز ہونے والی ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا مومی مجسمہ بھی رونمائی کے لئے پیش کیا گیا جسے اس نئے میوزیم کی زینت بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں بگ بی کے مومی مجسمہ سمیت لیڈی گاگا اور میری تسائو کے مومی پتلے کی بھی رونمائی کی گئی جس نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔مادام تسائو میوزیم کی دنیا کے بڑے شہروں میں 22برانچیں موجود ہیں جبکہ رواں سال جون میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ریگل سنیما کے کناٹ پیلس میں اسکی 23ویں شاخ کا افتتاح کیا جائے گا جس میں نریندر مودی سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات کے 50مومی مجسمے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/01/2017 - 13:10:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :