عمران خان کے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

فلم کٹی بٹی کی ناکامی سے دلبراشتہ ہو کر بالی ووڈکو خیر باد کہہ دیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:41

عمران خان کے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کی آخری کامیڈی اور رومانس پر مبنی فلم کٹی بٹی 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں عمران خان کے مدِ مقابل مرکزی کردار اداکارہ کنگنا رناوت نے ادا کیا تھا، اس فلم کی دیگر کاسٹ میں میتھیلا پالکر، سلمان خان، ویوین بھاٹینا اور ابھیشیک ساہا شامل تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی اس فلم کی ناکامی پر دل ٹوٹنے سے متعلق بات کی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم کی ناکامی نے ہی انہیں بہت زیادہ متاثر اور فلم انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔یاد رہے کہ عمران خان نے سپر ہٹ فلم جانے تو یا جانے نہ، دہلی بیلی، آئی ہیٹ لو اسٹوری اور میرے برادر کی دلہن جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی تھی۔عمران خان نے اپنی فلم کٹی بٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ یہ ان کی آخری فلم ثابت ہوگی، وہ اپنی اس فلم اور انڈسٹری میں اپنے کیریئر سے متعلق پرجوش تھے مگر کٹی بٹی کے فلاپ ہونے پر ان کی ہمت نے جواب دے دیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/04/2024 - 21:41:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :