اہلسنت کی 15 تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ، کل ملک بھر میں یوم شانِ حجاز مقدس کے طورپر منانے کا اعلان

بعض غیر ملکی عناصر پاکستانی پارلیمنٹ کی قراردات کے خلاف پراپیگنڈا کرکے پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں یمن کا مسئلہ نہایت حساس معاملہ ہے ،امت مسلمہ اس گھناؤنی سازش کے خلاف متحدہو جائیں‘ مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ

بدھ 29 اپریل 2015 21:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) مشرق وسطی کی صورتحال پر اہلسنت کی 15 تنظیموں کا مشترکہ اجلاس مرکز اہلسنت جامعہ حزب الاحناف میں محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی، جمعیت علمائے پاکستان کے پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی، انجمن طلبائے اسلام کے میاں عاقب مصطفائی، مشائخ اہلسنت پاکستان کے پیر سید اقبال حسین شاہ، خواجہ معین الدین چشتی ٹرسٹ کے حاجی محمد حمید فاضل، انٹرنیشنل بزم برکاتیہ کے پیر سید محمد حسین نورانی، وکلاء فورم پاکستان کے حافظ محمد عارف اعوان ایڈووکیٹ، سنی تحریک کے محمد صدیق قادری، بزم برکاتیہ کے حافظ محمد آصف جامی، انجمن عید میلاد النبی ؐ کے الحاج ملک محمد شریف، جماعت ختم نبوت کے مولانا محمد احمد فریدی، بزم صدیقیہ کے صاحبزادہ احمد شکیل صدیقی ، رابطہ مساجد کے علامہ محمد آصف عطاری، انجمن عاشقانِ رسول ؐکے علامہ محبت علی، انٹرنیشنل تحریک فکر رضا کے پیر محمد حسین برکاتی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ یمن کا مسئلہ نہایت حساس معاملہ ہے ۔ اس سلسلہ میں پاکستان کی پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ کی قرارداتیں امت مسلمہ اور دنیا میں امن کے قیام کے لئے سنگ میل ثابت ہونگی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بعض غیر ملکی عناصر پاکستانی پارلیمنٹ کی قراردات کے خلاف پراپیگنڈا کرکے پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یمن کے مسئلے کو عالمی فرقہ وارانہ فسادات میں تبدیل کرنے کی گہری سازش کر رہے ہیں۔ امت مسلمہ اس گھناؤنی سازش کے خلاف متحدہو جائیں۔ اس موقع پر اعلامیہ میں اعلان کیا گیا کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی اہلسنت حنفی ملک گیر سطح پر شانِ حجاز مہم چلائیں گے اور حجاز مقدس کی حرمت کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کے خلاف عوام الناس کو منظم کیا جائے گا اور یکم مئی بروز جمعہ کو حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام پورے ملک میں یوم شانِ حجاز مقدس کے طورپر منایا جائے گا۔ ملک بھر کی مساجد میں

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

لاہور سمیت صو بہ  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

ملتان اور مضافات میں  ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

ملتان اور مضافات میں ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری