Beef Fried Rice With Grilled Pineapple - Article No. 6685

Urdu Cooking Beef Fried Rice With Grilled Pineapple بیف فرائیڈ رائس ود گرلڈ پائن ایپل (Article No. 6685) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Beef Fried Rice With Grilled Pineapple Recipe In Urdu

بیف فرائیڈ رائس ود گرلڈ پائن ایپل - آرٹیکل نمبر 6685

گوشت کو صاف دھو کر باریک اسٹرپس میں کاٹ لیں۔پیالے میں نمک،لہسن،دو کھانے کے چمچ سرکہ،دو کھانے کے چمچ سویا ساس،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ اور آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ ڈال کر ملائیں اور گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پندرہ سے بیس منٹ بعد ان اسٹرپس کو چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی میرینیشن میں انناس کے قتلے ڈال کر رکھیں اور پانچ سے سات منٹ کے بعد گرل پین پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل لگا کر انھیں گرل کر لیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز کے سفید حصے کو ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں فرائی کی ہوئی گوشت کی اسٹرپس اور ابلے ہوئے چاول ڈال کر دو چمچ کی مدد سے فرائی کریں۔

پھر اس میں باریک کٹی ہوئی بند گوبھی اور گاجر ڈال کر ملائیں۔سرکہ،سویا ساس،کالی مرچ،سفید مرچ اور چینی ڈال کر ملائیں اور آخر میں پھینٹیں ہوئے انڈے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

More From Pakistani Food