Chanay Ka Raita - Article No. 1797

Urdu Cooking Chanay Ka Raita چنے کا رائتہ (Article No. 1797) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Chanay Ka Raita Recipe In Urdu

چنے کا رائتہ - آرٹیکل نمبر 1797

اجزاء: بھنے ہوئے چنے دو کپ تازہ دہی دو کپ نمک چائے کا چمچ کالی مرچ(پسی ہوئی) چائے کا چمچ زیرہ چائے کا چمچ کالا نمک چائے کا چمچ کٹا ہوا تازہ دھنیا ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی ہری مرچ ایک عدد ترکیب: بھنے ہوئے چنے عام طور پر چھلکوں کے ساتھ ہی ملتے ہیں ۔
چھلکا اُتار کر چنوں کو نیم گرم پانی میں آدھے گھنٹے تک ڈبوئے رکھیں۔ دہی گھر کا بنا ہواور چکنائی سے پاک دودھ سے تیار کر گیا ہو تو بہت بہتر ہے۔ دہی کو پھینٹ کر ہموار کر لیں اور اس میں تمام مصالحہ جات ڈال دیں۔ آخرمیں چنے پانی سے نکال کر صاف برتن میں ڈالیں اور دہی شامل کر لیں ۔
اوپر دھنیے اورہری مرچ سے سجا دیں ۔ بھنے ہوئے چنے شوگر کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہیں ۔ ان کے کھانے سے جسم میں بلڈ شوگر لیول بہت حد تک کم ہو جاتا ہے کلو کوز کو استعمال کرنے کی صلاحیت اور معمول کی صحت بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

More From Different Raita Recipes