Gosht Ka Korma - Article No. 3400

Urdu Cooking Gosht Ka Korma گوشت کا قورمہ (Article No. 3400) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Gosht Ka Korma Recipe In Urdu

گوشت کا قورمہ - آرٹیکل نمبر 3400

اشیاء: بڑا گوشت ایک کلو پیاز آدھا کلو سوکھا دھنیا آدھی چھٹانک مرچ سیاہ دو ماشے جاوتری تین ماشے نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ دہی ایک پاؤ گھی ڈیڑھ پاؤ لہسن ایک گٹھی سفید زیرہ دو ماشے لونگ دو ماشے جائفل دو عدد کیوڑہ، زعفران حسب ذائقہ بالائی آدھ پاؤ ترکیب: گھی میں ایک پاؤ پیاز کٹی ہوئی ڈال کر بھون لیں کہ بادامی رنگ ہو جائے پھر پسا ہوا لہسن ڈال کر پانچ منٹ تک دیگچی کامنہ بند رکھیں۔
اب گوشت اور باقی پسی ہوئی پیاز ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔ جب خوب بھن جائے تو دہی اور نمک ملا کر خوب بھونیں۔ گوشت سرخ ہونے پر پسا ہوا دھنیا، زیرہ سفید سرخ مرچ ، کالی مرچ، ادرک اور لونگ سب کچھ اس میں ڈال کر خوب بھونیں۔ اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گوشت کو گلنے دیں۔
جب گوشت گل جائے تو جائفل جاوتری الائچی، زعفران پیس کر کیوڑے میں حل کر یں اور گوشت میں ملا دیں۔ پھر بالائی خوب حل کر کے اس میں اچھی طرح ملا دیں۔ اور قورمہ میں جتنا شوربہ رکھنا ہو اس کے اندازے کے مطابق پانی ڈال کر دیگچی کو پندرہ منٹ تک دم پر لگا رہنے دیں۔ پندرہ منٹ کے بعد کھولیں لذیذ قورمہ تیار ہے۔

More From Meal Recipes