Khatti Arvi - Article No. 1176

Urdu Cooking Khatti Arvi کھٹی اروی (Article No. 1176) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Khatti Arvi Recipe In Urdu

کھٹی اروی - آرٹیکل نمبر 1176

اجزا: تل کا تیل دو چائے کے چمچ زیرہ ایک چائے کا چمچ سفید رائی ایک چائے کا چمچ پیاز درمیانہ سائز دو عدد موٹے کٹے ہوئے ہری مرچیں تین عدد باریک کٹی ہوئی پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ کڑی پتے چار عدد آمچور پاؤڈر دو چائے کے چمچ کسا ہوا ناریل ایک چائے کا چمچ ترکیب: اروی کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں ۔
اور نمک والے پانی میں 20منٹ تک ابال کر اتنی دیر تک ٹھنڈی ہونے دیں کہ چھیلی جا سکیں ۔چھیل کر دو ، دو حصوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ لیں ۔ اب تل کے تیل کو فرئینگ پین میں ڈال کر اچھی طرح گرم کریں۔ زیرہ رائی ڈالیں اب فوراََ پیاز اور کٹی ہوئی ہری مرچیں، کڑی پتے اچھی طرح تل لیں۔
پیاز تھوڑا سا رنگ بدلے تو لال مرچ ایک چمچ پانی میں ملا کر مسالوں میں بھونیں چمچ ہلاتے ہوئے کٹی ہوئی اروی مسالوں میں ڈال کر تلیں دس منٹ تک تلنے کے بعد آمچور پاؤڈر اور کساہوا ناریل اروی مسالے میں ملا کرمزید پانچ منٹ تک بھونیں ۔یہاں تک کہ تمام ارویاں آمچور پاؤڈر اور کسے ہوئے ناریل سے ڈھک جائیں

More From Pakistani Food