Mutton Curry - Article No. 6713

Urdu Cooking Mutton Curry مٹن کری (Article No. 6713) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Mutton Curry Recipe In Urdu

مٹن کری - آرٹیکل نمبر 6713

رائی‘کالی مرچ‘دھنیا اور لوگ کو گرائنڈ کر لیں۔ہرا دھنیا‘پیاز‘ادرک‘لہسن‘دھنیا اور ہری مرچوں کو 5 کھانے کے چمچے پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔
ایک پین میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ رکھیں۔
اس میں دار چینی‘الائچی‘کری پتے ڈال کر 5 سیکنڈ فرائی کر لیں۔

اس کے بعد گوشت ڈال کر فرائی کریں حتیٰ کہ گوشت کا رنگ براؤن ہو جائے۔
آنچ درمیانی کر دیں اور گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ شامل کرکے مزید 1 منٹ فرائی کر لیں۔
اس میں بلینڈ کیا ہوا مصالحہ ڈال کر 5 منٹ مزید فرائی کر لیں۔
اس کے بعد اس میں 2 کپ پانی‘ہلدی پاؤڈر‘لیموں کا جوس اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔درمیان میں 1 یا دو مرتبہ چمچہ چلائیں۔
آخر میں کوکونٹ ملک ڈال کر ایک ابال لے آئیں اور پھر شروع کریں۔

More From Meal Recipes