Palak Chees Kofte - Article No. 6521

Urdu Cooking Palak Chees Kofte پالک چیز کوفتے (Article No. 6521) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Palak Chees Kofte Recipe In Urdu

پالک چیز کوفتے - آرٹیکل نمبر 6521

پالک کو چوپ کرکے دھولیں اور ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ تک اُبال کر چھلنی میں ڈال دیں۔
اس کے اُوپر ٹھنڈا یخ پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کرلیں ۔
اب چاپر میں پالک اور ہری مرچیں ڈال کر چوپ کرلیں ۔
پھر اس میں نمک، کارن فلور اور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔

اس کے ساتھ ہی کاٹیج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں ۔
پھر پالک کے کوفتے بنا کر ان کے درمیان کا ٹیج چیز کی بالز رکھ کر بند کر دیں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پین میں تیل ڈال کر ان کوفتوں کو اتنی دیر فرائی کریں کہ وہ سنہرے ہو جائیں ۔

پھر اسی پین میں تیل کم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں اور پھر اسے نکال کر الگ رکھ لیں ۔
اب اسی تیل میں لہسن ڈال کر کچھ دیر فرائی کریں اور پھر ٹماٹر کا پیسٹ ،نمک، لال مرچ، ہلدی اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہو جائے ۔

آخر میں اس میں کریم، گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ جب تیل علیحدہ ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ۔
ڈش میں نکال کر اس میں فرائی کئے ہوئے کوفتے ڈال کر گرما گرم روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Sabzi Gosht Recipes