Shalgam Ka Korma - Article No. 1177

Urdu Cooking Shalgam Ka Korma شلجم کا قورمہ (Article No. 1177) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Shalgam Ka Korma Recipe In Urdu

شلجم کا قورمہ - آرٹیکل نمبر 1177

اجزا: اشلجم ایک کلو دہی آدھا کپ بادام آدھا کپ خشخاش ایک چائے کا چمچ خشک باریل ایک چائے کا چمچ تل ایک چائے کا چمچ ثابت خشک دھنیا دو چائے کے چمچ لہسن دو جوئے ادرک ایک ٹکڑا نمک حسب ذائقہ پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ پکانے کا تیل تین چائے کے چمچ دو پیاز درمیانہ سائز باریک کٹے ہوئے لچھے پانی آدھا کپ ترکیب: شلجم چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ تمام مسالے یعنی ادرک، لہسن، ناریل، بادام اور دھنیے کو بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنا لیں اس دوران خشخاش کو نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھیں اور تقریباََ ایک گھنٹے کے بعد چھان کر سل پر باریک پیس کر باقی مسالوں کی پیسٹ میں ملا کر نمک مرچ بھی شامل کر لیں۔
تل بھی خشخاش کے ساتھ سل پر ہی پیس لیں ۔اب تمام پسے ہوئے مسالے کو پھینٹی ہوئی دہی میں شامل کر لیں اور ایک طرف رکھ دیں اب ایک موٹے پیندے کی دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور لچھے دار پیاز کو تل کر گولڈن براؤن کر لیں ۔ تلے ہوئے پیاز میں شلجم کے ٹکڑے ڈال کر چمچ ہلاتے ہوئے بھونیں ۔
یہاں تک کہ شلجم کے ٹکڑے بھی سنہری ہو جائیں ۔ اب دہی ملے مسالے شلجم میں شامل کر کے چمچ ہلا تے جائیں۔ اسی دوران پانی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور جب دہی مسالہ شلجم ابلنے لگیں تو اچھی طرح ڈھکن سے بند کریں اور آنچ ہلکی کر دیں ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ شلجم پک کر نرم ہو جائیں اورمسالوں سے تیل الگ ہو کر قورمے پر تیرنے لگے۔

More From Pakistani Food