Special Parcha Kabab - Article No. 1849

Urdu Cooking Special Parcha Kabab اسپیشل پارچہ کباب (Article No. 1849) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Special Parcha Kabab Recipe In Urdu

اسپیشل پارچہ کباب - آرٹیکل نمبر 1849

اشیاء: پارچہ (پسندے) ایک کلو نمک حسب ذائقہ ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ سویا سوس کچا پپیتا (پسا ہوا) دو، دو کھانے کے چمچے (نمک ،ادرک، لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر ،گرم مصالحہ پاؤڈر، سویا سوس اور کچاپپیتا پارچہ میں لگا کر دو گھنٹے تک یک جان ہونے دیں ۔
فلنگ کے لئے اشیاء: انڈے دو عدد(سخت ابلے ہوئے باریک چوپ) ہری مرچیں چھ عدد(باریک کاٹ لیں) میکرونی (ابلی ہوئی) آدھی پیالی کالی مرچ پاؤڈر،نمک حسب ذائقہ دھاگہ حسب ضرورت ترکیب: پسندوں کے بیچ میں فلنگ کی اشیا رکھ کر احتیاط کے ساتھ ان کو لپیٹ دیں اور اوپر دھاگہ لپیٹ دیں۔
جب سب پسندے اچھی طرح رول ہو کر دھاگہ لپٹ جائیں(خیال رہے کہ احتیاط سے ایسے لپیٹیں کہ فلنگ کی اشیاء باہر نہ نکلیں ) تو حسب ضرورت ایک فرائی پیں میں ان تمام پارچوں کو شیلوفرائی کر لیں۔ اس کے بعد اس کو ہرے مصالحے کی چٹنی نان اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔ (چاہے تو اس کو نکالنے کے بعد چھری سے گول گول ٹکڑے بھی کر لیں۔ یہ بہت ہی منفرد ڈشز میں سے ایک ہے۔

More From Meal Recipes