Chicken Bread Cones Recipe In Urdu - Recipe No. 6682

چکن بریڈ کونز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6682

Chicken Bread Cones Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ ایک عدد
2 ڈبل روٹی کے سلائسز دس سے بارہ عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
5 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
6 انڈے دو عدد
7 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
8 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو صاف دھو کر اس کے پارچے کاٹ لیں اور انھیں تکہ مصالحہ،نمک،لیموں کا رس اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 پھر ان میرینیٹ کئے ہوئے پارچوں کو نان اسٹک فرائنگ پین میں پہلے تیز آنچ پر فرائی کریں پھر آنچ ہلکی کرکے ڈھک کر اتنی دیر رکھیں کہ مکمل گل جائے۔چولہے سے اتار کر اسے کچل کر ریشہ کر لیں۔
  3. 3 ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ کر اور سلائسز کو بیلن سے بیل کر چپٹا کر لیں،سلائس کو ہاتھ میں اٹھا کر کون کی طرح فولڈ کر لیں اور ہلکا سا پانی لگاتے ہوئے اچھی طرح چپکا دیں۔
  4. 4 پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ چکن کا مکسچر ڈال کر اسے کناروں پر پانی لگاتے ہوئے بند کر دیں۔
  5. 5 تمام کون تیار کرکے انھیں پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرکے کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  6. 6 کوکنگ آئل میں ان بریڈ کونز کو سنہری فرائی کر لیں۔

(520) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Toast And Breaded Chicken - مزید چکن ٹوسٹ اور بریڈ چکن

Urdu cooking recipe of Chicken Bread Cones, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Bread Cones is a Chicken Toast And Breaded Chicken, and listed in the Bread Chicken and chicken toasts. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.