Rasgullay Recipe In Urdu - Recipe No. 6897

Rasgullay Urdu recipe is available at UrduPoint. Rasgullay is a famous dish in this region. You can read here Rasgullay recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Rasgullay. You can know the complete method to make Rasgullay on this page. We will also tell you how long it will take to make Rasgullay. Read the recipe, ingredients, and everything related to Rasgullay below.

رس گلے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6897

Rasgullay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 دودھ ایک لیٹر

2 دہی ایک پیالی

3 چینی ڈیڑھ پیالی

4 چھوٹی الائچی دو سے تین عدد

5 عرق گلاب چند قطرے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1رس گلے بنانے کے لئے سب سے پہلے تازہ دودھ سے پنیر بنا لیں،اس کے لئے صاف ستھرے پین میں دودھ کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں دہی پھینٹ کر ڈال دیں۔
  2. 2 تیز آنچ پر دودھ کو ابالیں اور پانی علیحدہ ہونے پر چولہے سے اتار کر اس میں دو سے تین پیالی یخ ٹھنڈا پانی ڈال دیں۔
  3. 3 پانچ سے سات منٹ ٹھنڈی جگہ پر رکھ کر جب مکمل ٹھنڈا ہو جائے تو اسے ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکا دیں۔
  4. 4 اچھی طرح دونوں ہاتھوں سے دبا دبا کر پانی نچوڑ لیں اور جب پنیر اچھی طرح خشک ہو جائے تو اسے ہموار سطح پر رکھ کر ہتھیلیوں سے گوندھیں۔
  5. 5 اتنی دیر گوندھیں کہ پنیر کا دانہ ختم ہو جائے،پھر اس کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں۔
  6. 6 چینی میں ڈھائی پیالی پانی ڈال کر گھول لیں اور اس میں الائچی پیس کر ڈالیں۔درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  7. 7 جب شیرے کو ابال آجائے تو اس میں تیار کئے ہوئے پنیر کے گولے ڈال کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  8. 8 درمیان میں ہر دو سے تین منٹ بعد ڈھکن کھول دیں تاکہ ابال پین سے باہر نہ آجائے۔
  9. 9 دس سے بارہ منٹ پکاتے ہوئے رس گلے پھول جائیں تو چولہے سے اتار کر عرق گلاب ڈال دیں۔
  10. 10 گھر میں بنے ہوئے صاف ستھرے رس گلوں کو یخ ٹھنڈا کرکے شروع کریں۔

(3364) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Rasgulla

Urdu cooking recipe of Rasgullay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Rasgullay is a Rasgulla, and listed in the rasgulla. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.