Alo Kachori Tips in Urdu - Alo Kachori Totkay - Tip No. 6345

Urdu Totkay Alo Kachori آلو کچوری (Tip No. 6345) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kachori in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Alo Kachori Recipe In Urdu

آلو کچوری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6345

میدے میں دو کھانے کے چمچ تیل اور نمک شامل کریں اور پانی ڈال کر دس منٹ تک گندھائی کر کے سخت آٹا گوندھ لیں۔
باقی تمام اجزاء کو آلوؤں میں شامل کر دیں۔
آٹے کے لیموں کے سائز کے پیڑے بنا کر انہیں بیل لیں۔
ہر روٹی پر ایک چمچ بھر کر آلو کا مرکب ڈال دیں اور اسے دوسری روٹی سے ڈھک کر بند کر دیں۔
اب ان سب کو بیل کر جتنا پتلا ہو سکے کرلیں۔
اسے بیلنے کے دوران مسلسل اس پر خشک میدہ چھڑکتے رہیں۔اسی طرح سے باقی کچوریاں بھی بنالیں۔
ایک کڑاہی لے کر اس میں تیل کو اتنا گرم کر لیں کہ اس میں سے دھواں نکلنے لگے۔
کچوریاں کو گرم تیل میں تل لیں یہاں تک کہ دونوں طرف سے ہلکی سنہری ہو جائے۔اس طرح تلیں کہ
 یہ پھول جائیں۔دہی اور اچار کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

More From Kachori