Barbie Que Ka Lutaf Tips in Urdu - Barbie Que Ka Lutaf Totkay - Tip No. 6049

Urdu Totkay Barbie Que Ka Lutaf باربی کیو کا لطف (Tip No. 6049) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Features in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Barbie Que Ka Lutaf Recipe In Urdu

باربی کیو کا لطف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6049

 آپ کا کچن آؤ ٹ ڈور ہوتو کیا بات ہے !
 درخشاں فاروقی
کیا آپ کے گھر کے باہر لا ن میں اتنی گنجائش ہے کہ جہاں ایک چھوٹا ساکچن بن سکے ؟ تو کیا ٹیرس پر اتنی گنجائش نظر آسکتی ہے یا پھر چھت پر ․․․جگہ کا جائزہ لینے کے بعد یہ خیال رہے کہ اس کچن کو موسم کی سختی برداشت کرنے کے قابل آپ ہی نے بنانا ہے ۔آؤٹ ڈور کچن میں اسٹین لیس اسٹیل ،ساگوان لکڑی (Teak)اور گرینا ئٹ جیسا میٹریل استعمال کرنا بہتر ہے ۔موسم گرما میں یہ کچن خوب کام آسکتا ہے ۔آپ کے گھر کے اندر والے کچن سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے تو جب کبھی حلیم ،پائے یا نہاری جیسی ڈشز بنانے کا ارادہ ہو ،جن کی تیاری کے لئے آپ کو کئی گھنٹے چولہے جلانے پڑتے ہوں آپ آؤٹ ڈور کچن کا استعمال کرسکتی ہیں ۔اس طرح گھر میں گرمی کا احساس دو چند نہیں ہوتا ۔بس تیز دھوپ سے بچاؤ کے لئے بڑی چھتری درکار ہو گی ۔
ووڈن اسٹائل کچن
یہ ووڈن اسٹائل خوبصورت آؤٹ ڈور کچن اپنے کا ؤ نٹر ،سلینگ شیڈ اور سائیڈ ٹیبلز اور بینچز بھی اسی طرح لکڑی کے میٹریل سے بنائے جاتے ہیں ۔البتہ پکانے میں خصوصی احتیاط لازم ہے ۔
دہقانی یا  یہ کچن اکیلے کھڑے ہو کر پکانے والا نہیں اور یوں بھی جب متعدد خاندان دعوت کے لئے یکجا ہو رہے ہوں تو خواتین کام بانٹ لیا کرتی ہیں ۔یہ کشادہ کچن ہوتا ہے ۔سیلب پر سلاد یا پھل کاٹے جاسکتے ہیں ،خوش گپیاں بھی ہوتی رہتی ہیں اور ہانڈی بھی پکتی جاتی ہے۔خیال رہے کہ اس کچن میں لکڑی کی مخصوص گرل لگوائی جائے تا کہ روسٹ بنانے میں آسانی ہو ۔اگر آپ کو اسٹیک تیار کرنی ہوتو Steak Brandبھی یہیں اپنی دسترس میں رکھئے ۔
سنگل وال کچن
آؤٹ ڈور کچن بنانے کے لئے کئی طریقے اور بھی ہو سکتے ہیں ۔آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ کچن جدت سے بھر پور ہوں ۔تو ایک سنگل وال کے ساتھ ہی کچن بنایاجاسکتا ہے ۔اس میں ڈش واشر اور پزااوون بھی بنوایا جا سکتا ہے روشنی کا بھر پور اہتمام بھی کر لیجئے ۔کیا لان میں لیمپس اور لائٹس اچھی حالت میں ہیں ؟اگر فیوژ ہوچکی ہوں تو عید آنے سے قبل انہیں بد لوالیجئے ۔
انگھٹیوں پر بنے کبابوں کا مز الیجئے
گھر کے مرد کو ئلے دہکانے یا الیکٹر ک گرل ٹو لز کو کار آمد بنانے کے لئے پیش پیش رہتے ہیں ۔خواتین اپنے پسندیدہ جریدے ڈالڈا کا دسترخوان کی ریسیپیز بنانے میں جتی ہوئی ہیں ۔تقریباََہر دوسرے گھر میں تکے ،کباب ،پیٹسی برگر کی مخصوص مہکاریں آتی ہیں دراصل یہی تو عید الا ضحی کا حسن ہے کہ دن بھر گوشت کی کٹائی ،صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں سے فراغت کے بعد باربی کیو میں گھر کا ہر فرددلچسپی لیتا ہے ۔سچی بات تو یہ ہے کہ کھانے سے زیادہ پکانے اور دوسروں کو کھلانے کی مشرقی روایتیں مہمانداری کا لطف اٹھایا جاتا ہے ۔ملئے ۔ملائیے عیدیاں تقسیم کیجئے اور مزے مزے کے پکوان اپنے آئیڈیل کچن میں بنائیے کہ یہ عید بھی تو سال میں ایک بارہی آتی ہے ۔

More From Features