Creamy Lacha Karahi Tips in Urdu - Creamy Lacha Karahi Totkay - Tip No. 7119

Urdu Totkay Creamy Lacha Karahi کریمی لچھا کڑاہی (Tip No. 7119) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Karahi Chicken And Chicken Curry in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Creamy Lacha Karahi Recipe In Urdu

کریمی لچھا کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7119

کوکنگ آئل میں تیزپات ڈال کر گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
ادرک لہسن،ہلدی اور زیرہ ڈال کر بھونیں پھر ٹماٹر شامل کر دیں۔
اچھی طرح ملا کر نمک اور لال مرچ شامل کریں اور ٹماٹروں کو مکمل گلنے تک پکائیں۔
پھر چکن اور دہی ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب دہی کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو چکن کو کچلتے ہوئے بھوننا شروع کریں اور اتنی دیر بھونیں کہ چکن ریشہ ہو جائے۔
قصوری میتھی،ہری مرچیں،ہرا دھنیا،گرم مصالحہ اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
چولہے سے اُتارتے ہوئے کریم شامل کر دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر پراٹھوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Karahi Chicken And Chicken Curry