Machli Ke Kabab Tips in Urdu - Machli Ke Kabab Totkay - Tip No. 7266

Urdu Totkay Machli Ke Kabab مچھلی کے کباب (Tip No. 7266) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Tikka - Machli Kebab Aur Fish Barbecue in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Ke Kabab Recipe In Urdu

مچھلی کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7266

دہی کو چار تہہ کئے ہوئے ململ کے کپڑے میں ڈالیں۔کپڑے کو پوٹلی کی طرح باندھ کر لٹکا دیں،دونوں ہاتھوں سے دبا دبا کر اچھی طرح دہی کا پانی نکال لیں۔
جب دہی مکمل طور پر خشک ہو جائے تو اس میں نمک،لال مرچ،ڈبل روٹی کا چورا،میدہ،لیموں کا رس،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈالیں۔
اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔مچھلی کو صاف دھو کر لہسن کے ساتھ ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ مچھلی کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
مچھلی کو ٹھنڈا ہونے پر کانٹے سے میش کرکے دہی کے مکسچر میں ملائیں پھر اس کے حسب پسند شیپ کے کباب بنا لیں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
حسب پسند چٹنیوں کے ساتھ ان منفرد اور مزیدار کبابوں کو شام کی چائے کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Machli Tikka - Machli Kebab Aur Fish Barbecue