Rasgullay Tips in Urdu - Rasgullay Totkay - Tip No. 6897

Urdu Totkay Rasgullay رس گلے (Tip No. 6897) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Rasgulla in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Rasgullay Recipe In Urdu

رس گلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6897

رس گلے بنانے کے لئے سب سے پہلے تازہ دودھ سے پنیر بنا لیں،اس کے لئے صاف ستھرے پین میں دودھ کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں دہی پھینٹ کر ڈال دیں۔
تیز آنچ پر دودھ کو ابالیں اور پانی علیحدہ ہونے پر چولہے سے اتار کر اس میں دو سے تین پیالی یخ ٹھنڈا پانی ڈال دیں۔
پانچ سے سات منٹ ٹھنڈی جگہ پر رکھ کر جب مکمل ٹھنڈا ہو جائے تو اسے ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکا دیں۔
اچھی طرح دونوں ہاتھوں سے دبا دبا کر پانی نچوڑ لیں اور جب پنیر اچھی طرح خشک ہو جائے تو اسے ہموار سطح پر رکھ کر ہتھیلیوں سے گوندھیں۔
اتنی دیر گوندھیں کہ پنیر کا دانہ ختم ہو جائے،پھر اس کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں۔
چینی میں ڈھائی پیالی پانی ڈال کر گھول لیں اور اس میں الائچی پیس کر ڈالیں۔درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب شیرے کو ابال آجائے تو اس میں تیار کئے ہوئے پنیر کے گولے ڈال کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔
درمیان میں ہر دو سے تین منٹ بعد ڈھکن کھول دیں تاکہ ابال پین سے باہر نہ آجائے۔
دس سے بارہ منٹ پکاتے ہوئے رس گلے پھول جائیں تو چولہے سے اتار کر عرق گلاب ڈال دیں۔
گھر میں بنے ہوئے صاف ستھرے رس گلوں کو یخ ٹھنڈا کرکے شروع کریں۔

More From Rasgulla