Stuffed French Toast Tips in Urdu - Stuffed French Toast Totkay - Tip No. 7773

Urdu Totkay Stuffed French Toast اسٹفڈ فرنچ ٹوسٹ (Tip No. 7773) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meethay Toast Aur French Toast in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Stuffed French Toast Recipe In Urdu

اسٹفڈ فرنچ ٹوسٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7773

بڑے سائز کے آم لے کر دھو کر چھیل لیں اور ان کے ڈبل روٹی کے سلائس کے برابر قتلے کاٹ لیں۔

انڈوں کو ہلکا سا پھینٹیں اور اس میں چینی اور دودھ ملا کر رکھ دیں۔

ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ لیں اور ان پر پہلے آم کا قتلہ رکھیں اور اوپر سے دوسرا سلائس رکھ دیں۔

اس سینڈوچ کو دونوں طرف سے انڈے کے مکسچر میں ڈبوئے اور دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور ان فرنچ ٹوسٹ کو سنہری فرائی کر لیں۔

یہ منفرد اور غذائیت بھرے فرنچ ٹوسٹ بچوں اور بڑوں دونوں کو مزہ دیں گے۔

ان کو حسبِ پسند پھل کے ساتھ بنا کر انجوائے کریں۔

More From Meethay Toast Aur French Toast