کرینہ کپور خان نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:44

کرینہ کپور خان نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان 21 ستمبر 1980ء میں پیدا ہوئیں اور اپنی سالگرہ کا دن شوہر سیف علی خان ، بیٹے تیمور علی خان اور قریبی رشتے داروں کے ساتھ منائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فلم کیریئر کا آغاز 2000 ء میں فلم ’’ریفیوجی‘‘ سے کیا جبکہ 2001 ء میں فلم ’’اشوکا ‘‘ اور کبھی خوشی کبھی غم ‘‘ میں اپنی بہترین اداکاری صلاحیتوں کی بدولت شہرت حاصل کی،انہوں نے ’’جب وی مٹ‘‘ ،’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ ، ’’اومکارا ‘‘ ،’’3 ایڈیٹس ‘‘، ’’چمیلی ‘‘ ،’’قربان ‘‘ ،’’ڈان ‘‘اور دیگر متعدد فلموں میں کام کیا اور بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور خان ان دنوں فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 12:44:06

Rlated Stars :