شیزا بٹ نے سنگھم تھیٹر گوجرانوالہ میں مستقل ڈیرے ڈال لئے ، مسلسل پانچواں ڈرامہ کرنے میں مصروف

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) اداکارہ شیزا بٹ نے سنگھم تھیٹر گوجرانوالہ میں مستقل ڈیرے ڈال لئے ، مسلسل پانچواں ڈرامہ کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شیزا بٹ نے مستقل طور پر گوجرانوالہ کے سنگھم تھیٹر میں اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور جمعہ سے ان کا نیا اسٹیج ڈرامہ ’’رولے پیار دے ‘‘ شروع ہو گیا ہے جس کی دیگر کاسٹ میں سنہری خان ، عمران شوکی ، شاہزیب مرزا ، برجو ، آفرین خان ، فلک ٹو ، وسیم ڈار ، صائم بٹ ، سارہ مہر اور گوشی ٹو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے رائٹر بابا شاہد اعجاز اور پروڈیوسر انتظار بٹ ہیں ۔ یہ شیزا بٹ کا سنگھم تھیٹر میں مسلسل پانچواں اسٹیج ڈرامہ ہے ۔

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 12:47:42