آریانا گرینڈے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کے لئے مانچسٹر جائیں گی

پیر 29 مئی 2017 12:15

آریانا گرینڈے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کے لئے مانچسٹر جائیں گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کے لئے مانچسٹر جائیں گی۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے نے ٹویٹر پر مانچسٹرحملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مانچسٹر حملے میں متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے لئے مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ کنسرٹ کریں گی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے لئے عطیات کی اپیل کی ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:15:42

Rlated Stars :