کینز فلم فیسٹیول کا بہترین ایوارڈ سویڈش فلم ’’دی اسکوائر‘‘ نے جیت لیا

پیر 29 مئی 2017 12:21

کینز فلم فیسٹیول کا بہترین ایوارڈ سویڈش فلم ’’دی اسکوائر‘‘ نے جیت لیا
کینز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) گرینڈ پرائز اف دی جیوری کا ایوارڈ ایڈز کے خلاف بنی فلم ’’بی پی ایم‘‘ کے حصے میں آیا۔ کینز فلم فیسٹیول کے اختتامی روز ونرز کا اعلان کر دیا گیا۔ میلے کا بہترین ایوارڈ فلم’’دی اسکوئر‘‘ کو مل گیا۔ جس پر کاسٹ کی جانب سے انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم ایک تصوراتی آرٹ کے ساتھ بھرے ہوئے میوزیم کے کیوریٹر کی ہے۔ جسے بعد میں پتہ چلتا ہے کہ اس نے گھاٹے کا سودا کر لیا ہے۔ فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ڈائن کروگر کو جرمن فلم’’ان دی فیڈ‘‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے پر دیا گیا جبکہ جیکوئن فونکس کو بہترین اداکار کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کینز کا اسپیشل پرائز نکول کڈمین نے حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :