امریکی اداکار60 خواتین پر جنسی حملے کا الزام،مقدمہ خارج کردیاگیا

عدالت کی جیوری کے ارکان 53 گھنٹوں پر مشتمل مشاورت کے بعد بھی متفقہ فیصلے تک پہنچنے میں ناکام رہے

پیر 19 جون 2017 13:22

امریکی اداکار60 خواتین پر جنسی حملے کا الزام،مقدمہ خارج کردیاگیا
پنسلوانیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء)امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت کے جج نے معروف امریکی اداکار بل کوسبی کے خلاف جنسی حملے کے مقدمے کی کارروائی ختم کر دی۔ یہ اقدام جیوری کی جانب سے کسی فیصلے تک نہ پہنچنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ تاہم مدعی فریق نے کہاہے کہ وہ 79 سالہ اداکار کے خلاف دوبارہ مقدمہ دائر کرے گا۔

(جاری ہے)

معروف مزاحیہ اداکار کو اب بھی قانونی مقدمات کے مسائل کا سامنا ہے جن میں سول مقدمات بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تقریبا 60 خواتین نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکی اداکار نے انہیں جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 80 کی دہائی میں کوسبی شو کے ذریعے شہرت پانے والے اداکار کی طویل پیشہ ورانہ زندگی عملی طور پر اختتام کو پہنچ گئی۔عدالت کی جیوری کے ارکان 53 گھنٹوں پر مشتمل مشاورت کے بعد بھی کوسبی کے حوالے سے کسی متفقہ فیصلے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ مزاحیہ اداکار کی جیت ہے جو ممکنہ طور پر دس برس تک کی قید سے بچ گئے۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:22:37