ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کی وجہ سے الحمراعوام کی توجہ کا مرکز ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

جمعہ 3 مئی 2024 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا سارہ رشید کو الحمرا کی تاریخ،مشن،اغراض و مقاصد و سروس ڈلیوری بارے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا ابتدائی نام پاکستان آرٹس کونسل تھا جو 1949میں قائم ہوئی۔الحمرا اپنی خدمات کی بدولت خود کو قومی و عالمی سطح پر منوا چکا ہے،بین الاقومی ثقافتی وفود الحمرا کے پلیٹ فارم پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سارہ رشید کوالحمرا اکیڈمی کے فنون لطیفہ کے بارہ شعبوں میں تعلیم و تربیت دینے بارے بتایا گیا۔اس کے علاوہ انہیں الحمرا آرٹ میوزیم،الحمرا سٹوڈیو،لائبریری،ہالز،ادبی بیٹھک،گیلری بارے بھی بریف کیا گیا۔اس موقع پر سارہ رشید نے کہا کہ آرٹسٹوں کے تجربات سے استفادہ کریں گے،معیاری ثقافتی سرگرمیاں عوامی خدمت کا ذریعہ ہیں،دور جدید سے ہم آہنگ ویژن پر عمل پیرا ہوکر ہی نئی نسل کو اپنی اقدار سے روشناس کروایا جا سکتا ہے،سال بھر جاری ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کی وجہ سے یہ ادارہ عوام کی توجہ کا مرکز ہے۔بریفنگ میں ڈائریکٹر ایڈمن عاصم چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل و دیگر افسران نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 03/05/2024 - 22:15:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :