بے آرامی کے سبب کپل شرما کو اسپتال داخل کروا دیا گیا

اتوار 9 جولائی 2017 13:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء)بھارت کے صفِ اول کے کامیڈین اور اداکار کپل شرما آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور امتیاز علی کو اپنی فلم جب ہیری میٹ سیجل کے پرومو کیلئے ایک قسط شوٹ کروانی تھی لیکن آخری وقتوں میں شوٹ منسوخ ہوگئی۔ کپل کی طبعیت ناساز ہوگئی اور انہیں قریبی اسپتال میں لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کِکو شردھا کا کہنا تھا کہ جس وقت شاہ رخ خان سیٹ پر آئے کپل چیک اپ کیلئے جاچکے تھے۔ وہ بے آرامی محسوس کر رہے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ کپل ابھی بھی اسپتا ل میں ہیں اور ان کے گھر والے ان کے ساتھ ہیں۔ اب ہماری ریگولر شوٹنگ 11 اور 13 جولائی کو ہے لیکن مجھے یہ نہیں پتہ کہ شو میں کونسے فلم اسٹار آئیں گے
وقت اشاعت : 09/07/2017 - 13:31:02