دپیکا پڈوکون کا ایک اورپرانا معاشقہ منظرعام

اتوار 9 جولائی 2017 13:50

دپیکا پڈوکون کا ایک اورپرانا معاشقہ منظرعام
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2017ء) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کا ایک اورپرانا معاشقہ منظرعام پر آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شماران بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بھارت کی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ پروڈیوسرز کی پہلی پسند بھی ہیں۔ بالی ووڈ کا تقریباً ہرہدایتکاروپروڈیوسر انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے تاہم اداکاری کے علاوہ دپیکا اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی بے حد مشہورہیں جہاں کبھی رنبیر کپوراور کبھی رنویرسنگھ کے ساتھ ان کا کوئی نہ کوئی سکینڈل منظرعام پرآتا رہا ہے لیکن اب ان کا نام سربین ٹینس سٹارنواک جوکو وچ کے ساتھ بھی اسکینڈل منظرعام پرآگیا ہے ۔

عالمی شہرت یافتہ نواک جوکووچ کی ازدواجی زندگی گزشتہ 18 ماہ سے سخت مشکلات کا شکارہے اوراس کی وجہ کوئی اورنہیں بلکہ بالی ووڈ کی حسینہ دپیکا پڈوکون ہیں. نواک کی سابق گرل فرینڈ اورسربین پوپ سٹارنتاسا نے ان کے پرانے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نواک اور دپیکا ایک دوسرے کے گہرے دوست اور قریبی ساتھی رہ چکے ہیں.ان میڈیا رپورٹس کے پھیلنے کی دیرتھی کہ بین الاقوامی میڈیا نے اس معاشقے کا کھوج لگانا شروع کردیا اوربالاخر وہ نواک اوردپیکا کی پرانی تصاویر تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے جن میں دونوں گزشتہ برس لاس اینجلس میں ایک ریستوران میں خوشگوارموڈ میں کھانا کھاتے نظر آرہے ہیں جبکہ کھانے کے بعد انہیں ایک ساتھ کارمیں جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کے باعث نواک اوران کی اہلیہ جیلینا اسٹونی کے درمیان رشتے میں دراڑ پڑنی شروع ہوگئی ہے یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت بھی بند کردی ہے۔
وقت اشاعت : 09/07/2017 - 13:50:40

Rlated Stars :