اداکار و ماڈل ڈاکٹر ثمر ہمدانی کے لئے قسمت کے دروازے کھل گئے

خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے کم مدت میں مجھے اتنی شہرت دی ‘ گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 13:21

اداکار و ماڈل ڈاکٹر ثمر ہمدانی کے لئے قسمت کے دروازے کھل گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) اداکار و ماڈل ڈاکٹر ثمر ہمدانی کے لئے قسمت کے دروازے کھل گئے ، ٹی وی ڈراموں ،کمرشل اور فلموں میں اداکاری کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثمر ہمدانی کو ڈرامہ ڈائریکٹر سید علی رضا اسامہ نے اپنی ڈرامہ سیریل ’’ شاید ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا ہے جس میں ان کے مد مقابل فرحانہ مقصود ہوں گی۔

جبکہ دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار نعمان اعجاز ، محسن گیلانی ، سعدیہ خان شامل ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ لاہور اور کراچی میں کی جا رہی ہے ۔ڈاکٹر ثمر ہمدانی پی ٹی وی ہوم کی ڈرامہ سیریل ’’ رسمیں ‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہدایتکار جاوید یوسف کی فلم میں بھی وہ ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ڈاکٹر ثمر ہمدانی استاد شفقت امانت علی اور حمیرا چناء کے گائے ہوئے ایک گانے کی ویڈیو میں ماڈلنگ بھی کررہے ہیں ۔

اس سے قبل وہ فلم ’’ خدایہ ذوالجلال ‘‘ میں بھی فوجی کا کردار ادا کر چکے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ثمر ہمدانی نے کہا کہ میرا پروفیشن ڈاکٹری ہے اور اداکاری میرا جنون ہے ،میں اپنے خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے کم مدت میں مجھے اتنی شہرت دی جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے ، مستقبل میں بھی ڈاکٹری کے ساتھ اداکاری بھی کرتا رہوں گا ۔
وقت اشاعت : 17/07/2017 - 13:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :