مشکل کردار ادا کرنے سے فنکار کی فنی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں ‘ نعمان اعجاز

جمعرات 20 جولائی 2017 13:19

مشکل کردار ادا کرنے سے فنکار کی فنی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں ‘ نعمان اعجاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مشکل کردار ادا کرنے میں زیادہ لطف آتا ہے ، اسی لیے ہمیشہ چیلنجنگ کردار قبول کرنے کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ مشکل کردار ادا کرنے سے فنکار کی فنی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو بھی بڑے اداکار سکرین پر نظر آتے ہیں انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار مشکل کردار ادا کر کے اپنی شناخت بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی اداکار کا خوبصورت ہونا اتنا اہم نہیں جتنی اس کی اداکاری ہے ۔ البتہ اگر فنکار خوبصورت ہو اور اس میں فنی صلاحیتیں موجود ہوں تو وہ سونے پر سہاگے کا کام دیتی ہیں۔نعمان اعجاز نے کہاکہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریل میں کام کیا ہے مگر فن کی پیاس ابھی باقی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ مجھے کوئی ایسا کردار ملنا چاہیے جسے ادا کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں مجھے پسینہ آجائے ۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:19:16

Rlated Stars :