سلطان راہی ( مرحوم ) اور شان کی پرانی فلمیں دوبارہ نمائش کیلئے پیش

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:25

سلطان راہی ( مرحوم ) اور شان کی پرانی فلمیں دوبارہ نمائش کیلئے پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار سلطان راہی ( مرحوم ) اور شان کی پرانی فلمیں دوبارہ نمائش کیلئے پیش کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

سلطان راہی ( مرحوم ) اور اداکارہ انجمن کی پنجابی فلم ’’ اللہ رکھا ‘‘ کو اوڈین سینما جبکہ اداکار شان اور صائمہ نور کی پرانی فلم ’’ وحشی غنڈا ‘‘ کو میٹرو پول سینما میں دوبارہ ریلیز کر دیا گیا ہے اور ان پرانی فلموں کو دیکھنے کے لئے فلم بینوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کر رہی ہے ۔یاد رہے کہ پرانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے ۔

وقت اشاعت : 29/07/2017 - 14:25:03