فرزانہ تھیم کی ڈرامہ سیریل ’’ زویا سالہ‘‘ عوامی حلقوں میں مقبول

جمعہ 18 اگست 2017 13:15

فرزانہ تھیم کی ڈرامہ سیریل ’’ زویا سالہ‘‘ عوامی حلقوں میں مقبول
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم کی ڈرامہ سیریل ’’ زویا سالہ‘‘ عوامی حلقوں میں مقبولیت اختیار کر گئی ۔ نجی ٹی وی چینل سے جاری ڈرامہ سیریل میں اداکارہ فرزانہ تھیم پہلی مرتبہ اداکار کامران جیلانی کی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل میں ان کے کردار کو بیحد سراہا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ کامران جیلانی ، فاریہ اور مدیحہ افتخار کی اداکاری کو بھی عوامی سطح پر بڑی پذیرائی مل رہی ہے ۔ اب تک ڈرامہ سیریل کی 16سے زیادہ اقساط آن ائیر ہو چکی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ہر پیر اور منگل کو نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہوتی ہے جس کے ڈائریکٹر نجف بلگرامی ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/08/2017 - 13:15:13