ایسے کپڑے پہنتا ہوں جن میں آرام دہ محسوس کرتا ہوں،ادیتیا رائے کپور

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:17

ایسے کپڑے پہنتا ہوں جن میں آرام دہ محسوس کرتا ہوں،ادیتیا رائے کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ادیتیا رائے کپور نے کہا ہے کہ وہ جن کپڑوں میں خود کوآرام دہ محسوس کرتے ہیں وہی کپڑے پہنتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار ادیتیا رائے کپور نے کہا ہے کہ وہ فیشن کے رحجان کو زیادہ اپنانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے بلکہ ایسے کپڑے پہنتے ہیں جس میں وہ آرام دہ اور پرسکون محسوس کرتے ہیںاور ایسی چیزیں اپناتے ہیں جو انہیں پسند ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ گرومنگ حفظان صحت کی ایک قسم ہے اور اچھے طرح تیار ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی شرمندگی کی بات ہے۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 14:17:14