اردو کسی مخصوص حصے کی زبان نہیں ،ْ شبانہ اعظمی

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:05

اردو کسی مخصوص حصے کی زبان نہیں ،ْ شبانہ اعظمی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء)بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے نئی نسل کا اردو زبان کی جانب بڑھتا رجحان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مینو بخشی کی کتاب موج سراب کی تقریب افتتاح کے موقع پر شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ اردو ایک ایسی زبان ہے جسے ہم سب روزانہ استعمال کرتے ہیں ،ْاسے کسی ایک مخصوص حصے کی زبان نہیں سمجھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس قسم کے فیسٹیولز میں حصہ لیتے دیکھ کر بیحد خوشی ہوتی ہے ،ْہوسکتا ہے وہ اردو زبان کی بہت زیادہ مہارت نہ رکھتے ہوں تاہم وہ اردو سننا اور سیکھنا چاہتے ہیں ،ْاس سے مجھے یہ امید ملتی ہے کہ اردو ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔ایک تجزیہ کار نے موج سراب کے بارے میں بتایا کہ یہ ایسی کتاب ہے جس میں پیار اور جنون کو بیان کیا گیا ۔کتاب کی مصنف کا کہنا تھا کہ اردو دل کی زبان ہے جس کا تعلق پیار سے ہے، صوفیانہ انداز میں تحریر کی گئیں غزلیں اردو زبان میں موجود ہیں، جس سے اردو کا تعلق پیار اور جنون سے جڑ گیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 15:05:18