مخالفین کی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتا، راجیو کھنڈلوال

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:05

مخالفین کی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتا، راجیو کھنڈلوال
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار راجیو کھنڈلوال نے کہا کہ وہ تنقید نگاروں کی باتوں پر کان نہیں دھرتے۔

(جاری ہے)

اپنے تازہ انٹرویو میں اداکار راجیو کنڈلوال نے کہا کہ تنقید نگار اپنی زندگیوں پر غور نہیں کرتے،دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت کرنا ان کا برا تاثر قائم کرنا تنقید نگاروں کا کام ہے اس لئے وہ ان کی باتوں پر کان نہیں دھرتے،وہ اپنے کیرئیر پر توجہ مرکوز کئے ہیں تاکہ خود کو بہترین اداکار ثابت کر سکیں،اداکار کی وجہ شہرت فلم عامر اور فلم ٹیبل نمبر21بنی۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 14:05:43