صباقمراورنعمان اعجاز کی دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

منگل 26 ستمبر 2017 13:21

صباقمراورنعمان اعجاز کی دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء)معروف اداکارہ صبا قمران دنوں غیرت کے نام پربھائی کے ہاتھوں قتل ہوجانے والی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی ڈرامہ سیریل ’’باغی‘‘ میں کام کر رہی ہیں۔ صبا قمر نے اس حوالے سے اداکارنعمان اعجاز کے ساتھ بنائی گئی ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشیئر کی گئی یہ ویڈیو چلتی گاڑی میں بنائی گئی ہے۔

نعمان اورصبا کو پہلی نظر میں پہچاننا ذرا مشکل ہے کیونکہ ویڈیو میں اسنیپ چیٹ کا ایک فلٹراستعمال کیا گیا ہے جس سے لہجہ، آواز اورچہرے کے خدو خال قدرے مختلف نظر آتے ہیں۔ویڈیو میں صبا قمر اس بات پر اصرار کر رہی ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’’او رنگریزہ ‘‘ زیادہ ہٹ ہے جبکہ نعمان اعجاز ’’باغی‘‘ کوبہترین ثابت کرنے پر تلے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:21:31

Rlated Stars :