ہالی ووڈ فلم وار آف دی پلانیٹ کی چینی باکس آفس میں دھوم

منگل 26 ستمبر 2017 19:53

ہالی ووڈ فلم وار آف دی پلانیٹ کی چینی باکس آفس میں دھوم
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) ہالی وڈ فلم وار آف دی پلانیٹ کی چینی باکس آفس میں دھماکے دار انٹری ہوئی ہے، اس فلم کا موضوع بڑا دلچسپ اور عجیب ہے ، اس فلم میں بن مانسوں اور انسانوں مابین زمین پر قبضے کے لئے جنگ دکھائی گئی ہے، یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے ۔

(جاری ہے)

چین میں اس ہالی وڈ فلم نے ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے دوران 252ملین یوئین کمائے ہیں۔جبکہ چینی باکس آفس میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر کمائی کرنے والی فلموں میں بالترتیب لائنز گیٹ دی ہٹ مین باڈی گارڈ نے گذشتہ ہفتے 89.76ملین یوئین اور سسپنس سے بھرپور فلم کنٹرا ٹیمپو نے 73.04ملین یوئین کا بزنس کیا ۔

وقت اشاعت : 26/09/2017 - 19:53:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :