فلم’’لکھنئو سنٹرل ‘‘ کی تشہیر کے لئے سیکنڈل بنایا گیا، نکھیل ادوانی

منگل 17 اکتوبر 2017 14:24

فلم’’لکھنئو سنٹرل ‘‘ کی تشہیر کے لئے سیکنڈل بنایا گیا، نکھیل ادوانی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بالی ود فلم ساز نکھیل ادوانی نے کہا کہ فلم’’لکھنئو سنٹرل ‘‘ کی تشہیر کے لئے سیکنڈل بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نکھیل ادوانی نے 19ویں ممبئی فلم فیسٹیول مامی کے دوران سوال کیا گیا کہ اگر آپ پر فلم کی تشہیر کا دبائو ہو تو آپ کیا تخلیق کریں گے جس کے جواب میں نکھیل ادوانی کا کہنا تھا کہ جب فلم ’’لکھنئو سنٹرل ‘‘ کی تشہیر کے لئے مارکیٹنگ ٹیم نے مجھ سے پوچھا کہ فلم کی تشہیر کے لئے فرحان کو کسی سکینڈل سے منسلک کیا جائے تو میں نے کہا کہ آج کل کنگنا رناوت کا سکینڈل زیر بحث ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں فرحان کا کیا سکینڈل بنائوں لیکن اگر فرحان کو کسی سکینڈل سے منسلک نہ کیا گیا تو ہماری فلم کوئی نہیں دیکھے گا یہ بہت ضروری ہے ۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 14:24:51