ڈرامہ سیریل ’’الف اللہ الف انسان‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:01

ڈرامہ سیریل ’’الف اللہ الف انسان‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)ماضی کے لیجنڈ اداکار آغا طالش مرحوم کے صاحبزادے احسن طالش کے بطور ہدایتکار نجی ٹی وی چینل پر جاری ڈرامہ سیریل ’’الف اللہ الف انسان‘‘ کی کراچی‘ لاہور اور دیگر شہروں میں مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

احسن طالش کی خوبصورت ڈائریکشن کو لاہور کے فلمی حلقوں میں بھی بہت سراہا جارہا ہے۔وہ پہلے بھی نجی پروڈکشنز کے ٹی وی ڈرامے بنا چکے ہیں جو کامیاب ہوئے۔موجودہ ڈرامہ سیریل کی کامیابی نے احسن طالش کو صف اول کے ہدایتکاروں میں لا کھڑا کیا ہیوہ اپنے والد کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2017 - 17:01:46