غیر ممالک جاکر پرفارم کرنے کا مقصد اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ‘ علی عظمت

جمعہ 17 نومبر 2017 13:05

غیر ممالک جاکر پرفارم کرنے کا مقصد اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ‘ علی عظمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)پاکستان کے معروف پاپ گلوکار علی عظمت نے کہا ہے کہ بہت سے فنکار غیر ممالک جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کا مقصد اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہغیر ممالک میں پاکستانی میوزک کو بہت شوق سے سنا جاتا ہے خاص طور سے بیرون ممالک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے فنکاروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں کہ انہیں اپنے ملک کے فنکاروں کے اچھا وقت گزارنے کا موقع ملے،وہ پاکستانی فنکاروں کا شاندار خیر مقدم کرتے ہیں۔علی عظمت نے کہا کہ ملک امید ہے کہ بہت جلد امن امان کی صورت حال بہتر ہوجائے گی اور ہم ایک بار پھر اپنے ملک میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرسکیں گے۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 13:05:11