جب تک نئی اداکار ائیںسیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیںگی تھیٹر کاماحول بہتر نہیںہوسکتا ‘صائمہ خان

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک نئی اداکار ائیںسیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیںگی اس وقت تک تھیٹر کاماحوال بہتر نہیںہوسکتا ،حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے باعث شوبز انڈسٹری زوال پذیر ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ تھیٹر اوررقص میرے لئے کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے میں مرحلہ وار سیڑھیوںپر چڑھتے ہوئے فن کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں ۔ لیکن نئی اداکارائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیتیں جسکی وجہ سے تھیٹر کا ماحول بہتر نہیں ہو رہا ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ حکومت شوبز انڈسٹری خصوصاً فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے ۔

وقت اشاعت : 18/11/2017 - 12:50:26