سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کیلئے پیغام جاری کردیا

اتوار 19 نومبر 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) مایہ ناز پاکستانی اداکارہ سجل علی نے معروف بالی ووڈ سٹار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم 'دھڑک' کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سجل نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے جھانوی کپور کی ڈبییو فلم کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔سجل نے مداحوں کے لیے جھانوی کپور اور فلم میں ان کے ساتھی اداکار ایشان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، 'مجھے فخر ہے کہ جھانوی ڈیبیو فلم کر رہی ہی'، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، 'مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بھی اسٹار سے زیادہ بہتر کام کریں گی'۔

وقت اشاعت : 19/11/2017 - 12:50:27