ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی، اداکارہ نگار چوہدری

پیر 20 نومبر 2017 12:46

ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی، اداکارہ نگار چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی۔ آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگار چوہدری نے بتایا کہ اس وقت تھیٹر میں بھی نمبر ون کی دوڑ چل نکلی ہے مگر ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

جو لڑکیاں رول کا گلہ کرتی ہیں ان میں سیکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف جیلسی کی آگ میں جلتی رہتی ہیں۔نگار چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اس بات کاخیال رکھا ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کروں جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے کیونکہ فنکار ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے اپنے کام سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:46:36