منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں،صوبیہ خان

پیر 20 نومبر 2017 12:46

منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں،صوبیہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ اپنے کریئر میں یکسانیت کی بجائے منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اسٹیج ،ٹی وی اور فلم میں ہر کردار کو چیلنج کے طو رپر لیتی ہوں اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے دل لگا کر محنت کرتی ہوں۔ صوبیہ خان نے کہا کہ میں نے رقص کی باقاعدہ تربیت لی ہے اور مجھے اپنے اس فن پر فخر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہر اسٹیج ڈرامے کے لئے اپنے ملبوسات کا چنائو میں خود کرتی ہوں اور اس کیلئے میں نے ایک معروف ڈریس ڈیزائنر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:46:36