پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ورلڈ میوزک ٹور کے بعد واپس آ گئیں

ْمہوش حیات نے شائد اپنے کسی پراجیکٹ کیلئے بال کٹوا لئے جس پر دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

بدھ 22 نومبر 2017 11:51

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ورلڈ میوزک ٹور کے بعد واپس آ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ورلڈ میوزک ٹور کے بعد واپس آ چکی ہیں اور ہمایوں سعید کے ساتھ فلم ’’پنجاب نہیں جائوں گی‘‘ کرنے کے بعد اب کچھ نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے شائد اپنے کسی پراجیکٹ کیلئے بال کٹوا لئے ہیں اور جب اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’’مجھے ذاتی طور پر لمبے بال پسند ہیں مگر میرے بال مسلسل ڈرائی اور کرلنگ کی وجہ سے مرجھا گئے تھے، جو آپ ویڈیو کے شروع میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں ان سے نجات پانا چاہتی تھی اور اپنے بالوں کو سکون دینا چاہتی تھی جس کی انہیں بہت ضرورت ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 11:51:40

Rlated Stars :