پروین شاکر کا65واں یوم پیدائش پرسوں منا یا جا ئے گا

بدھ 22 نومبر 2017 14:09

پروین شاکر کا65واں یوم پیدائش پرسوں منا یا جا ئے گا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) مقبول و ہردلعزیز ،خوشبو ، صد برگ ، خود کلامی ، انکار ، ماہ تمام سمیت درجنوں شعری مجموعہ کلام کی مصنفہ ، پھولوں اور خوشبوؤں کی شاعرہ ، لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی پروین شاکر کا 65 واں یوم پیدائش پرسوں بروز جمعہ کو منا یا جا ئے گا۔ پروین شاکر 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد پہلے وہ درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوئیں پھر انہوںنے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ افسر کی حیثیت سے کئی سال تک اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دیئے۔ پروین شاکر نے اپنی لا زوال شاعری میں محبت ، حسن اور عورت کو اپنا موضوع سخن بنایا۔ ان کی شاعری مختلف نشیب و فراز کا شکار رہی ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوںنے اپنی شاعری میں کہیں کرب اورکبھی شگفتگی پر اظہار خیال کیا۔ ان کی شاندار خدمات پر انہیں آدم جی ایوارڈ ، پرائیڈ آف پرفارمنس اور دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ لطیف جذبات کو الفاظ کا پیر ہن دینے والی خوشبوؤں کی نفیس شاعرہ پروین شاکر 26نومبر 1994ء کو 42 سال کی عمر میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں اپنا سفر زیست تمام کرتے ہوئے مالک حقیقی سے جا ملیں۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 14:09:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :