پریانکا نے 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے پانچ کروڑ کی مانگ لیے

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:55

پریانکا نے 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے پانچ کروڑ کی مانگ لیے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) معروف بھارتی اداکارہ پریانکا نے پانچ منٹ کے ڈانس پرفارمنس کے لیے پانچ کروڑ کی مانگ رکھ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا بالی ووڈ ایوارڈز میں ڈانس پرفارمنس کریں گی جس کے لیے اداکارہ کو پانچ کروڑ دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی شہرت کے پیش نظر انتظامیہ نے پیسوں پر اداکارہ سے بحث کی بلکہ ان کو ہر ایک منٹ پر ایک کروڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ ڈانس پرفارمنس 5 منٹ کی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پریانکا کی2016 میں آخری ڈانس پرفارمنس دی تھی اور اب ان کی پرفارمنس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں انتظامیہ کے مطابق پریانکا کا ڈانس دنیا بھر میں دھوم مچا دے گا۔اداکارہ ریہرسل کے لیے بھارت آ گئی ہیں ان کے علاوہ شاہد کپور اور جیکولین بھی ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 13:55:08

Rlated Stars :