سینئر اداکار رضوان واسطی کی برسی 24جنوری کو منائی جائیگی

جمعہ 19 جنوری 2018 13:35

سینئر اداکار رضوان واسطی کی برسی 24جنوری کو منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سینئر اداکار رضوان واسطی کی 6ویں برسی 24جنوری بروز بدھ کو منائی جائیگی۔وہ 1937ء کولاہو ر میں پیداہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فنی کیریئر کاآغا ز ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد ازاں وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے لگے، حقیقی زندگی میں انکی اہلیہ اداکارہ طاہرہ واسطی نے بھی انکے ہمراہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں میاں بیوی کا کرداراداکیا ،انکی بیٹی لیلیٰ واسطی نے بھی والدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔وہ 24جنوری 2011ء کو انتقال کر گئے تھے۔

وقت اشاعت : 19/01/2018 - 13:35:30