پائل خان پہلی مرتبہ سینئر اداکار جواد وسیم اور حسن مراد کے ساتھ جلوہ گر

جمعہ 19 جنوری 2018 13:35

پائل خان پہلی مرتبہ سینئر اداکار جواد وسیم اور حسن مراد کے ساتھ جلوہ گر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء)اداکارہ پائل خان پہلی مرتبہ سینئر اداکار جواد وسیم اور حسن مراد کے ساتھ ناز تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ پیار دی ہتھکڑی ‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامور اسٹیج ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر تنویر خان نے اداکارہ پائل خان کو اپنے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا ہے جس میں وہ پہلی مرتبہ سینئر اداکار جواد وسیم اور حسن مراد کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں ۔

پائل خان پہلی مرتبہ ناز تھیٹر میں ہونیوالے کسی اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں۔جبکہ دیگر کاسٹ میں علیشا بٹ ، دعا چوہدری ، محمد الیاس ،ندا شہزادی ، رائمہ خان ، سلمان سیفی اور نرالہ چن شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات تنویر خان اور پروڈیوسر افضال احمد ہیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 13:35:30