اداکار ویوک اوبرائے ویب سیریز ’’اے فیملی ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

پیر 22 جنوری 2018 11:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے ایکشن اور جرائم پر مبنی ویب سیریز ’’اے فیملی ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ویوک اوبرائے نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ ایکتا کپور کی جرائم پر مبنی نئی ویب سیریز ’’اے فیملی ‘‘ کا ایک بار پھر حصہ بننے پر بے حد خوش اور پرجوش ہیں اور انہیں اس کی عکس بندی شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ویب سیریز کی کہانی ممبئی لینڈ مافیا کے پس منظر پر مبنی ہے جس میں اداکار ویوک اوبرائے شرد جوواٹکر کا کردار ادا کریں گے۔ اداکار ویوک اوبرائے اس سے قبل 2017 ء میں ویب سیریز ’’ان سائیڈ ایج ‘‘ میں کام کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 11:10:11