اداکار امان اللہ کی دوبارہ طبیعت خراب، ہسپتال داخل

پیر 19 فروری 2018 21:19

اداکار امان اللہ کی دوبارہ طبیعت خراب، ہسپتال داخل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) کامیڈین کنگ امان اللہ دوبارہ علیل ہو گئے جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

امان اللہ کوگزشتہ دنوں روبصحت ہونے پر ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دیدی تھی۔ سانس اور پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق ہونے پر انہیں دوبارہ نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 21:19:16